خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ، 3 شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی میں باڑا کے علاقے نوگزی بابا میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

خیبر ایجنسی: ) تحصیل باڑا میں رات گئے سیکویرٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے پشاور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشوں کو لیویز سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.