خیبر ایجنسی: باڑہ میں کالعدم تنظیم کے مرکزمیں دھماکےسے 5 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے مرکز میں دھماکے سے تنظیم کے ترجمان سے 5 شدت پسند ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقےملک دین خیل نالہ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے مرکز پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں لشکراسلام کےترجمان یونس خان عرف ابو رشید لشکری اور کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرغفران اور ابو دردا سمیت 5 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شدت پسند کوہاٹ روڈ اور ایف آر پشاورمیں ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھے دوسری جانب دھماکے سے تنظیم کے مرکز کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے بند ہیں.