خیبرپختونخوا : حکومت سازی کیلئے جوڑتوڑ کا عمل ختم ہوگیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں سہ فریقی اتحاد بننے کے بعد آزاد اراکین کی اہمیت ختم ہوتی نظر آرہی ہے،پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی میں آزاد اراکین کی شمولیت سے حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف کو اراکین کی مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے جوڑتوڑ کا عمل تقریباً ختم ہوگیا ہے۔ آزاد اراکین کی طرف سے بنائے گئے متحدہ محاذ کی اہمیت ختم ہونے کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آزاد اراکین کو تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مرضی کے مطابق چلنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.