خيبرایجنسی: نیٹو کنٹینرز پر شرپسندوں کا حملہ، 3 افراد ہلاک

جمرود: خيبر ایجنسی میں نیٹو فورسز کو سامان سپلائی کرنے والے دو کنٹینروں پر راکٹوں کے حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ تحصیل جمرود کے علاقے شاگئی میں نیٹو فورسز کے لئے سامان لے جانےوالے کنٹینرز افغانستان کی طرف جا رہے تھے کہ دہشتگردوں نے کنٹینرز پر 3 راکٹ فائر کر دیئے جس کے نتیجے میں 3 ڈرایئور ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے، حملےکے بعد کنٹینرزمیں آگ گئی جس سے 2 کنٹینرز سامان سمیت جل کر راکھ ہوگئے، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.