Latest National, International, Sports & Business News

خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں، جعلسازوں کیلئے جنت، 38 ہزار ڈی پورٹ

اسلام آباد:خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں، جعل سازوں کے لیے جنت بن گئے، کس ملک سے کتنے پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ملک کو بدنام کرنے والے 38 ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، سعودی عرب سے سب سے زیادہ 27692 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔متحدہ عرب امارات سے 6794، عمان سے 2537، بحرین سے 786 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، قطر سے 644 اور کویت سے 163 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔بھیک مانگنے پر 780 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، سعودی عرب سے سب سے زیادہ 767، یو اے ای سے 10، قطر سے دو اورعمان سے ایک بھکاری ڈی پورٹ ہوا۔منشیات میں ملوث 1 ہزار 25، چوری چکاری میں 109 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔منشیات میں ملوث 1 ہزار 25، چوری چکاری میں 109 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔غیر قانونی داخلے پر 4872 پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ملک بدر کیا گیا جبکہ گمشدہ پاسپورٹ ہونے پر 1933، بلیک لسٹ ہونے پر 1639 پاکستانی ڈیپورٹ ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.