اٹلی کی فوج نے طبی ضروریات کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کر دی

اٹلی میں فوج نے طبی ضروریات پوری کرنے کیلئےبھنگ کی کاشت شروع کردی

روم: ) بھنگ کی کاشت کا فیصلہ اٹلی کی وزارت صحت نے کیا۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق اس پراجیکٹ کی نگرانی فوج کرے گی۔ بھنگ کی کاشت کے علاقے کی سیکورٹی اور پراجیکٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ دار بھی فوج ہو گی۔ پراجیکٹ اٹلی کے شہر وینس سے ساٹھ کلومیٹر دور شروع کیا جائے گا جس میں ایک سو ستر ایکڑ رقبے پر بھنگ کاشت کی جائے گی۔ حکام کے مطابق بھنگ سے کئی دردکش اور سکون آور ادویات مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی جس سے ان کی قیمت غیرمعمولی حد تک کم ہو جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.