خرم دستگیر کا افغان صدر سے پاکستانی اشیاء پر عائد فیس ختم کرنے کا مطالبہ

کابل……پاکستان نے افغانستان سے پاکستانی اشیاء پر مالی ضمانت اور وسطی ایشیاء بھجوائی جانے والی 25ٹن تک اشیاء پر سو فیصد کی شرح سے عائد فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغانستان کا سرمایہ کاروں کو ملٹی پل ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ کابل میں تجارتی مذکرات کے بعد وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ افغانستان کے راستے پاکستان میں ایل پی جی کی گزر گاہ بند کرائی جائے۔ پاکستان پہلے ہی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اشیاء کی جزوی شپ منٹ کو مینوئل کارگو کی بجائے سینکنک، واہگہ تک افغان ٹرکوں کو لے جانے اور واپسی پر پاکستان کی افغانستان جانے والی برآمدات لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ملاقات میں افغان صدر نے یقین دہانی کرائی کے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ملٹی پل انٹری ویزہ جاری کئے جائیں گئے۔

تبصرے بند ہیں.