پہلا ون ڈے:بنگلہ دیش نے کئی ریکارڈز قائم کرڈالے

میرپور:بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 329رنز کا مجموعہ بنانے کے ساتھ ساتھ کئی نئے ریکارڈز بھی قائم کر دیے۔ پاکستان نے بنگلہ دیشی کی ابتدائی دو وکٹیں تو جلد حاصل کرلیں تاہم اس کے بعد تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم نے پاکستانی بولنگ کی خوب درگت بنائی اور سنچریز اسکور کیں۔ جنید خان نے 35رنز پر مشفیق الرحیم کا کیچ گرایا جس فائدہ اٹھاکر انہوں سنچری بناڈالی۔ تمیم اور مشفیق الرحیم نے تیسری وکٹ کے لیے 178رنز کی شراکت قائم کی جو بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ یہ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا موقع ہے کہ جب بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے میچ میں دو کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ مشفیق الرحیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے تیسری تیز ترین سینچری صرف69گیندوں پر بنائی۔ بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں329رنز کا مجموعہ حاصل کیا جو ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے گزشتہ سال ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہی تین وکٹوں پر326رنز بنائے تھے جہاں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.