پاکستان کا آسٹریا کیساتھ دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کا ترمیمی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کا ترمیمی معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں ملک ٹیکسوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

اسلام آباد: اسلام آباد میں طے پانے والے معاہدے پر چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ اور آسٹریا کی سفیر بریگیٹا بلاہا نے دستخط کیئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے کے ذریعے اطلاعات کے بلا رکاوٹ تبادلے اور ٹیکسوں سے متعلق امور میں شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ اس دوطرفہ سمجھوتے سے دونوں ملکوں کے تاجروں اور کمپنیوں کو مدد ملے گی۔ آسٹریا کی سفیر نے کہا کہ پروٹوکول پر دستخطوں سے دونوں ملکوں کو ٹیکسوں کے نظام میں شفافیت اور اس سے متعلق اطلاعات کے تبادلے میں سہولت ملے گی۔ ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ نے کہا کہ معاہدے سے اطلاعات کے خود کار تبادلے کے ہدف کے حصول کی راہ ہموار ہو گی۔ –

تبصرے بند ہیں.