حکومت یورو بانڈز سے پانچ ارب ڈالر حاصل کر سکتی تھی: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت یورو بانڈز سے 5 ارب ڈالر حاصل کر سکتی تھی۔ لیکن ہم نے صرف 2 ارب ڈالر حاصل کئے۔

اسلام آباد: () وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلامی بنکاری کے فروغ کے لئے اسٹیئرنگ کمیٹی کی چھٹا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو اسلامی بینکاری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت یورو بانڈز سے 5 ارب ڈالر حاصل کر سکتی تھی۔ لیکن ہم نے صرف 2 ارب ڈالر حاصل کئے۔ لہذا مزید فنانسنگ اسلامی طرز پر سکوک کے اجارہ سے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اسلامی بنکاری عالمی سطح پر فروغ پا رہی ہے۔ خصوصا برطانیہ نے اسلامی بینک کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد موجودہ سیاسی صورتحال بہتر ہو گی اور معاشی بحالی کا عمل اپنے ٹریک پر واپس آ جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.