حکومت نے مقررہ ہدف سے زائد انوسٹمنٹ بانڈز نیلام کر دیئے

حکومت نے مالی ضرورت پوری کرنے کے لئے مقررہ ہدف سے 56 ارب روپے مالیت کے زائد انوسٹمنٹ بانڈز نیلام کر دیئے۔

کراچی: () اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نیلامی میں حکومت نے تین سال کے نواسی، پانچ سال کے چوبیس، دس سال کے سینتیس جبکہ بیس سال کے پانچ ارب روپے مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کر دیئے۔ بانڈز کی مجموعی مالیت ایک سو چھپن ارب روپے رہی۔ فروخت کئے گئے بانڈز کی کٹ آف ایلڈ میں بالترتیب آٹھ، آٹھ، گیارہ اور سینتالیس بیسسز پوئنٹس کا اضافہ ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.