Latest National, International, Sports & Business News

حکومت کا نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط

وفاقی حکومت کی جانب سے نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت کو خط لکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے لکھے گئی خط کے متن کے مطابق برطانوی حکومت سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس ملک بھجوایا جائے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز شکوہ کرتے ہوئے  کہا تھا کہ مریض قیدی بیرون ملک علاج کے لیے گیا، وہاں اس نے علاج کیوں نہیں کرایا۔

 

تبصرے بند ہیں.