حکومت چند روز کے اندر زنا بالجبر اور جنسی زیادتی کیخلاف نیا قانونی نظام متعارف کرائیگی‘ شیریں مزاری

اصل مسئلہ سماجی رکاوٹوں کی وجہ سے انصاف تک خواتین کی رسائی نہ ہونا ہے ‘ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق

لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے نسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت چند روز کے اندر نیا قانونی نظام متعارف کرائے گی جس کے تحت زنا بالجبر اور جنسی زیادتی کے مقدمات کے ملزموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ یہ قانون پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کے بعد متعارف کرایا جائے گا۔ ہمارے ملک میں سخت قوانین اگرچہ پہلے سے موجود ہیں لیکن اصل مسئلہ سماجی رکاوٹوں کی وجہ سے انصاف تک خواتین کی رسائی نہ ہونا ہے جس سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.