آئندہ مانیٹری پالیسی کا اعلان 21 مارچ کو ہوگا

کراچی………اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ مانیٹری پالیسی کا اعلان 21 مارچ کو متوقع ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور مہنگائی کی رفتار دھیمی پڑنے سے بنیادی شرح سود مزید کم ہونے کا امکان ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دو ماہ کیلئےآئندہ مانیٹری پالیسی کا اعلان 21 مارچ کو کیا جائے گا ۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی رفتار دھیمی ہوکر 3 فیصد پر آجانے کے علاوہ زرمبادلہ ذخاَئر میں اضافے اور روپے کی قدر میں استحکام کے سبب بنیادی شرح سود میں مزید عشاریہ پانچ سے ایک فیصد تک کمی کی توقع ہے ۔ماہرین کے مطابق بنیادی شرح سود کم ہونے سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ ملازمتوں کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.