حکومت نے جسٹس احمد خان لاشاری کو چیئرمین نیپرا مقرر کر دیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جسٹس (ر ) احمد خان لاشاری کو کنٹریکٹ پر نیپرا کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ21 کی سینئر جوائنٹ سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن طلعت الطاف خان کو قائم مقام سیکریٹری کا چارج دیدیا گیا ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ گریڈ21 کے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نجیب اللہ خان کو کابینہ ڈویژن کا ایڈیشنل سیکریٹری لگا دیا گیا ، ڈی ایم جی گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اعجاز کو اسٹیبلشمینٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کر دی گئی ، پنجاب میں تعینات ڈی ایم جی گریڈ بیس کے افسر مظفر محمود کو گریڈ اکیس میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی لگا دیا گیا سیکریٹریٹ گروپ گریڈ بیس کے او ایس ڈی اکبر علیم شمیم کو کیڈ کا جائنٹ سیکریٹری ، ڈی ایم جی گریڈ 20 کے جائنٹ سیکریٹری امور اقتصادی ڈویژن احسن علی منگی کو سی ڈی اے میں ممبر انوائرنمنٹ، بلوچستان حکومت کے گریڈ 20 کے افسر اقبال احمد لہڑی کو جائنٹ سیکریٹری کابینہ ، پولیس گروپ گریڈ 20 کے تقرری کے منتظر محسن حسن بٹ کی خدمات ایف آئی اے کے حوالے ، پولیس گروپ گریڈ 20 کے سندھ میں تعینات شہاب مظہر بھلی کی خدمات کے پی کے کے حوالے ، ڈی ایم جی گریڈ بیس کے سندھ میں تعینات افسر مصباح ٹونیو کو گریڈ 21 میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ20 کے ڈائریکٹر اورسیز پاکستانیز سید خالد رضا گردیزی کو جائنٹ سیکریٹری خزانہ ، انسانی وسائل ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری محمد جاوید اقبال کی خدمات واپس ان کے محکمہ محنت کے حوالے کر دی گئیں ۔ ڈی جی نیشنل آرکائیوز حامد احمد خان کی خدمات واپس بلوچستان کے حوالے اور سندھ حکومت کے گریڈ 20 کے افسر محمد دین چھکرانی کو ڈائریکٹر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی لگا دیا گیا ہے ۔ دریں اثنا پنجاب حکومت نے 2افسران کے تقررورتبادلے کے احکام جاری کیے ہیں ۔ ڈپٹی سیکریٹری بلدیات ثمن رائے اور ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ آصف طفیل کو تبدیل کر کے ان کی خدمات مزید تقرری کیلیے وزیراعلی سیکریٹریٹ کے سپرد کر دی گئیں ۔
تبصرے بند ہیں.