حکومت میں ہوں یا نہ ہوں عوام کے ساتھ جیئیں گے اور ان کے ہی ساتھ مریں گے، میاں افتخار حسین

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں عوام کے ساتھ جیئیں گے اور ان ہی ساتھ مریں گے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں کوہاٹی روڈ پر گرجا گھر میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے زخمیوں اور لواحقین سے ملاقات کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ملک میں دہشت گردی کو مزید تقویت ملی، حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے یا مذاکرات، امن کے لئے ان کی جماعت حکومت کا ہر ممکن ساتھ دے گی۔ افتخار حسین کا کہنا تھا کہ وہ ایک عام شہری کی حیثیت سے حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نازک موقع پر عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے حکومت سامنے آئے اور فوری طور پر عملی اقدام کرے تاکہ لوگوں میں موجود غم و غصہ کم ہوسکے۔

تبصرے بند ہیں.