حکومت سازی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب
لاہور: ن لیگ کے سربراہ میاں نوازشریف نے مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے بیس مئی کو لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی، نئی حکومت حکومت کے پہلے سو دنوں کی منصوبہ بندی، لوڈشیڈنگ میں فوری کمی اور بجٹ تجاویز پر گفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مرکز میں جے یو آئی فضل الرحمان گروپ اور فنکشنل لیگ کے ساتھ اتحاد پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ن لیگ کے نومنتخب ایک سو چالیس ارکان کے علاوہ مرکزی و صوبائی عہدیداران بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائیگا۔
تبصرے بند ہیں.