تیل دار فصلوں کی کاشت وقت کی ضرورت ہے، محکمہ زراعت

راولپنڈی…….. محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کر نے کے لیے تیل دار فصلوں کی کاشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ درآمد پر انحصار کم سے کم ہو۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان ملکی ضروریات کا صرف 34فیصد خوردنی تیل پیدا کر تا ہے جبکہ باقی 66فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر کثیر زر مبادلہ خرچ ہوتا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سورج مکھی کا شمار بھی تیل دار فصل میں ہوتا ہے تاہم سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت پر اس کی کاشت انتہائی ضروری ہے ۔ تاخیر سے کاشت کرنے کی صورت میں نہ صرف اس کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے بلکہ اس سے تیل بھی کم حاصل ہوتا ہے ۔ بارانی علاقوں میں اس کی کاشت کا انحصار زیادہ تر بارشوں کے پھیلائو پر ہوتا ہے ۔ سورج مکھی کی فصل سال میں دو مرتبہ کاشت کی جا سکتی ہے ۔ایک موسم بہار میں اور دوسری موسم خزاں میں ۔

تبصرے بند ہیں.