اسلام آباد: حکومتی کوششیں اور دعوے سب بے کار، بجلی بحران جوں کا توں برقرار، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق تجربہ کار حکومت کے دعوے اور حکمت عملی کچھ کام نہ آیا، ملک میں بجلی بحران کو کم نہ کیا جا سکا، پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570 میگا واٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 700 میگا واٹ ہے۔توانائی ذرائع کے مطابق پانی سے 6 ہزار 574 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار میگا واٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھر 10 ہزار 500 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ونڈ پاور پلانٹس 750 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 100 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 77 میگاواٹ اور جوہری ایندھن کے پلانٹس سے 2 ہزار 569 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں تاحال 14 سے 16 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.