پریکٹس میچ میں قومی ٹیم آج کھیل کا دوبارہ آغاز کرے گی

پاکستان نے چار روزہ میچ کے پہلے روز 8 وکٹوں پر 305 رنز بنا لئے ، اسد شفیق کی شاندار سنچری

شارجہ ( ) واحد ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان اے ٹیم آسٹریلینز کے خلاف 8 وکٹوں اور 305 رنز کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کرے گی ۔ یو اے ای کے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پریکٹس میچ میں پاکستان اے ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اسد شفیق نے شاندار اور ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے سنچری بنائی ۔ وہ 108 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ احمد شہزاد 55 ، حارث سہیل 43 اور بابر اعظم 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ آسٹریلینز کی جانب سے سٹیو اوکیفی نے تین اور پیٹر سڈل نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 22 اکتوبر سے شروع ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.