Latest National, International, Sports & Business News

حلقہ پی پی 72 اور پی پی 240 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 72 فیصل آباد اور پی پی 240 ڈیرہ غازی خان میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، پی پی 72 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ لیاقت علی، تحریک انصاف کے شیخ خرم ظفر اور پیپلز پارٹی کے رانا مشتاق سمیت 13 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان متوقع ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے میر بادشاہ قیصرانی کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر ان کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم شمعونہ عنبرین سمیت 10 امیدوار مد مقابل ہیں، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.