اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کی ایس ایم ایس سروس بند کردی

کراچی: عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے، یہ سروس 2 رمضان 2016 سے دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

نئے نوٹ جاری کرنے والی سروس کا کوڈ 8877 ہے، یہ سروس ملک بھر میں نامزد کردہ بینکوں کی 500 ای برانچز کے علاوہ ایس بی پی۔ بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر میں بھی مہیا کی گئی ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق اب تک تقریباً 13 لاکھ افراد نے بکنگ کوڈ حاصل کیے ہیں جس میں سے 55 فیصد کومذکورہ بالا برانچز سے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کی اس خصوصی سروس کے نتیجے میں نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں نمایاں کمی واقع ہوگی اور عوام اضافی قیمت ادا کیے بغیر ہی نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکیں گے، اس سروس پرعوام نے ایک مرتبہ پھر بھرپور ردعمل ظاہر کیا ہے، جس کے نتیجے میں کئی ای برانچز بکنگ کی حد کو توقع سے پہلے ہی چھو چکے تھے اور مزید افراد کو سہولت دینے کے لیے ان برانچوں کی حد کو بڑھا دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.