اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے جے یو آئی ف کو وفاق میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیدی،شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو سات لیکر چلنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب ملک میں صرف اچھی حکمت عملی والی حکومت ہی چل سکے گی۔مرکز ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حکومت سازی اور مستقبل کی حکمت عملی طے کر نے کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے رہنمایں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو بہت سے بحرانون کا سامنا ہے اور اس سے نکا لنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ تمام جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کیا جا نا چاہئے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثریت سے بننے والی حکومتیں چل نہیں سکتی بلکہ اچھی حکمت عملی والی حکومت ہی چل سکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جا نب سے ملنے والی دعوت پر غور کیلئے مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے،تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا میں تحر یک انصاف کے مینڈ یٹ کو تسلیم نہیں کر تے۔
تبصرے بند ہیں.