جے وردھنے : سری لنکا کا عظیم بلے باز جس نے کئی یادگار اننگز کھیلیں

یسٹ کرکٹ میں دنیا کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز 2006 میں بنی جس میں جنوبی افریقی بولنگ کو مفلوج کر دیا اور ایسا کرنے والے جے وردھنے اور سنگاکارا تھے۔ جے نے374 رنز بنائے جو کسی سری لنکن کا بہترین اور کرکٹ ہسٹری کا چوتھا بہترین سکور ہے۔

کولمبو (ویب ڈیسک) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عظیم کرکٹرز کی بھی کمی دکھائی دیتی ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں ایسی ہیں جو وکٹ پر کھڑے رہنے اور دباو کا سامنا کرنے والے بلے بازوں سے محروم ہیں۔ تاہم سری لنکا کی ٹیم اس حوالے سے قدرے خوش قسمت رہی ہے کہ اسے کم از کم اچھے بیٹسمینوں کی کمی کا فی الحال سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سری لنکا جس نے مدوگالے،رائے ڈیاس،دلیپ مینڈس، ویٹی منی،روشن ماہناما، اراوندا ڈی سلوا، رانا ٹنگا ، ہشان تلکرتنے،اتاپاتو،جے سوریا اورکالو ودھرنا جیسے عظیم بلے باز پیدا کئے اس کے پاس اب بھی ماہیلا جے وردھنے،کمارا سنگاکارا ، دلشان اور میتھیوز جیسے بیٹسمین موجود ہیں۔ یہ سری لنکن کرکٹ کی خوش قسمتی ہے کہ بیٹنگ کی شاندار روایت کو اروندا ڈی سلوا اور سنتھ جے سوریا سے منتقل کرنے کا وقت آیا تو اس کے پاس مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا جیسے باصلاحیت بیٹسمین موجود تھے جو ایک طویل عرصے سے ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں۔ کئی ایشین بیٹسمینوں کی طرح مہیلا جے وردھنے کے بارے میں بھی ناقدین کا یہ کہنا ہے کہ ان کے کریئر کے ہندسوں کا بہت بڑا حصہ ہوم گراونڈ پر ہی جگمگاتا نظر آتا ہے لیکن اس حقیقت سے شاید ہی کوئی انکار کرے کہ وہ 17 سال تک سری لنکا کی بیٹنگ لائن کی پاور سپلائی کا ایک موثر ذریعہ بنے رہے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق کلائی کے استعمال سے گیند کو فلک کرنا۔ کٹ اور پل کا وافر ذخیرہ موجود رہا ہے لیکن جس خوبی نے انھیں کرکٹ کی دنیا میں بڑے بیٹسمین کے درجے پر پہنچایا وہ بڑی اننگز کھیلنے کی ان کی چاہ اور رنز کی بھوک ہے۔ کرکٹ کی دنیا کی سب سے بڑی شراکت جس نے624 رنز بناکر جنوبی افریقی بولنگ کو مفلوج کر دیا اس میں جے وردھنے اور سنگاکارا شریک تھے اور جے وردھنے374 رنز بنا کر نمایاں تھے جو کسی بھی سری لنکن بیٹسمین کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکورتو ہے بلکہ ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز کے حوالے سے وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس میچ میں سنگاکارا نے 287 رنز بنائے تھے۔ جے وردھنے نے خود کو ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا بھی ایک کامیاب بیٹسمین ثابت کر دکھایا ہے۔ جے وردھنے نے اسی سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی جیت پر مختصر دورانیے کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور اب وہ پانچ دن کی تھکا دینے والی کرکٹ سے رخصت ہو کر اپنی تمام تر توانائی آئندہ سال عالمی کپ کے لیے بچانا چاہتے ہیں۔ اس طرح اب حالیہ ٹیسٹ کے بعد لوگ جے وردھنے کو ٹیسٹ میچ میں نہیں دیکھ پائیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.