قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آٹھویں اور یونس خان دسویں نمبر پر موجود ہیں
انگلینڈ ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔ پاکستانی کھلاڑی نمایاں ترقی کرنے میں ناکام ۔ پرانی پوزیشنز پر برقرار ہیں ۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا کا تاحال پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کی دوسری پوزیشن ہے ۔ جبکہ اسی ٹیم کے ہاشم آملہ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی آٹھویں اور یونس خان کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے ۔ باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین سرفہرست ہیں ۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔ قومی آف سپنر سعید اجمل کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے ۔ آل رائونڈر کیٹیگری میں بھارت کے روی چندران ایشون سرفہرست ہیں ۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ –
تبصرے بند ہیں.