جیکولین فرنینڈس فلم ’’رائے‘‘ میں ڈبل رول کریں گی

ممبئی: ریس ٹو سے شہرت پانے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ’’رائے‘‘ میں اب ایک نہیں بلکہ دو کرداروں میں نظر آئیں گی۔ نئی فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کرداروں میں رنبیر کپور اور ارجن رام پال جلوہ گر ہوں گے، فلم کا نام ہے ’’رائے‘‘ جس کے ہدایت کار وکرم جیت سنگھ ہیں۔ فلم کی عکس بندی سال کے آخر میں شروع کر دی جائے گی جب کہ جون 2014 میں فلم ریلز کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.