جینٹ پیلسن امریکی فیڈرل ریزروز کی پہلی خاتون چیئرپرسن نامزد

واشنگٹن: امریکا کے صدر براک اوباما نے امریکی فیڈرل ریزروزکیلیے جینٹ پیلسن کو پہلی خاتون چیئرپرسن نامزدکردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جینٹ پیلسن کی بطورچیئرپرسن فیڈرل ریزروز تعیناتی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دنیاکی سب سے بڑی معیشت شدید مالی بحران کے باعث شٹ ڈائون کی صورتحال سے دوچارہے۔ انکی تعیناتی4 سال کیلیے کی گئی ہے۔67 سالہ جینٹ یلین4 سال سے ادارے میں بطوروائس چیئرمین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ماہرین اقتصادیات اورآئل مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کوتوقع ہے کہ ان کے دور میں فیڈرل ریزروزکی85 ارب ڈالرکی سالانہ پالیسی بحال کردی جائیگی۔

تبصرے بند ہیں.