مقبوضہ کشمیر: 24 برس میں خواتین کی بے حرمتی کے 20 ہزار واقعات

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 24 برسوں کے دوران خواتین کی بے حرمتی اور آبروریزی کے 20 ہزار 78 واقعات رونما ہوئے۔ مقبوضہ علاقے کی کٹھ پتلی وزارت داخلہ نے نام نہاد اسمبلی میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ 1989 سے 2013 تک آبروریزی کے 5125 ہزار 125 جبکہ بے حرمتی کے14953مقدمات درج کیے گئے۔اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں کے خلاف آبروریزی کے 70اور بے حرمتی کے 55 جبکہ پولیس کے خلاف آبرو ریزی کے 59اوربے حرمتی کے 34 مقدمات درج کیے گئے۔ تاہم محض 579 واقعات میں مجرموں کو سزا دی گئی جبکہ آبرو ریزی کے 159اور بے حرمتی کے 557 مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.