آنگ سان سوچی 23 سال بعد یورپی یونین کا سخاروف ایوارڈ وصول کریں گی

اسٹراس برگ: برما کی نوبل انعام یافتہ رہنماآنگ سان سوچی 1990کے دوران ملک میںجاری فوجی آپریشن کے دوران ملنے والے انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی یونین کا سخاروف ایوارڈاب وصول کریں گی۔ یورپی پارلیمنٹ کے ایک بیان کے مطابق سوچی جو اب میانمرمیں اپوزیشن رہنماہیں اور 2015کا صدارتی الیکشن لڑیں گی، 22اکتوبرکو یورپی پارلیمان کے ممبران سے خطاب کریں گی۔ یہ ایوارڈ انھیں 1990میں ملا تھا جب آرمی نے ملک میں ہونے والے الیکشن کے نتائج ماننے سے انکارکیا جن میںسوچی کی پارٹی جیت گئی تھی۔ اس دوران ملک میںفوجی کارروائی کا آغاز ہوگیا اورسوچی کو نظربندکردیا گیاتھا۔ اس کے بعدانھیں 2010 میں رہائی ملی۔ 65ہزارڈالر مالیت کایہ ایوارڈاس سے قبل جنوبی افریقی رہنمانیلسن منڈیلااور سابق سیکریٹری جنرل یواین اوکوفی عنان حاصل کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.