جیت تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے: شہریار خان

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح نے جہاں سب چھوٹے بڑوں کو خوش کر دیا وہیں بورڈ کے چیئرمین نے بھی ٹیم کو مبارک باد دی۔ کپتان نے جیت کو ٹیم کی مشترکہ کا نتیجہ محنت قرار دیا۔

لاہور: (ویب ڈٰسک، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے قومی ٹیم کو شاندار فتح پر مبارک باد دیدی۔ کہتے ہیں کہ ٹیم کی جیت تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کے ماسٹر بلاسٹر بلے باز مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریز کی فتح میں ٹیم کے سینئیر اور نوجوان کرکٹرز نے اہم کردار ادا کیا۔ ادھر ٹیم کے کوچ وقار یونس نے ٹیم کی تاریخی جیت کا سہرا کپتان مصباح الحق سمیت یونس خان اور اظہر علی کے نام کر دیا ۔ واقعی جیت ہونی بھی ایسی ہی چاہیے کہ جونئیرز کے لیے مثال ہی نہیں بلکہ بڑے بڑوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا جائے۔ –

تبصرے بند ہیں.