ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان 7 سال بعد تیسرے نمبر پر آ گ

پاکستان نے آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہرا کر رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سنچری میکر یونس خان چھٹے نمبر پر آ گئے۔ فاتح کپتان مصباح الحق بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

دبئی: ) یو اے ای میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو کلین سویپ کر دیا ۔ تاریخی جیت نے قومی ٹیم کو ٹیسٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں زبردست کامیابی دلا دی۔ ٹیم پاکستان نے اس زبردست فتح کے ساتھ ہی سات سال میں تیسری یعنی بہترین پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ دو میچوں کی جیت نے پاکستان کو نو پوائنٹس دلائے اور چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ آسٹریلیا کو ہارنے پر چھ پوائنٹس کا خسارہ تو ہوا لیکن دوسری پوزیشن ہاتھ سے نہیں گئی اب چھٹے نمبر پر بھارت ، پانچویں نمبر پر سری لنکا جبکہ چوتھے نمبر پر انگلینڈ آ گیا ۔ انفرادی رینکنگ میں ریکارڈ سنچریاں بنانے والے یونس خان چھٹے نمبر پر آ گئے۔ فاتح کپتان مصباح الحق بھی دو سینکڑوں کی بدولت ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے۔ نوجوان بیٹسمین اظہر علی 27 ویں سے 18 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 5 درجے ترقی کر کے 32 ویں پوزیشن مل گئی۔ بولنگ رینکنگ میں پابندی کا شکار سعید اجمل ٹاپ 10 میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔ جنید خان کا اب 16 واں نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف زبردست بولنگ کرنے والے یاسر شاہ 36ویں اور ذوالفقار بابر 40 ویں نمبر پر آ گئے۔ –

تبصرے بند ہیں.