جگموہن ڈالمیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے دوبارہ صدر منتخب

نئی دہلی …….جگموہن ڈالمیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ بی سی سی آئی انتخابات کے نتائج کے مطابق سابق صدر جگموہن ڈالمیا دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ موجودہ سیکریٹری سنجے پٹیل بھی بدستور عہدے پر برقرار رہینگے جبکہ خازن کی نشست پرانی رودھ چوہدری منتخب ہو گئے ۔آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل میں سپریم کورٹ کے حکم پر سری نواسن کو بی سی سی آئی کی صدارت سے محروم ہونا پڑا تھا ۔سپریم کورٹ کےمطابق سری نواسن کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہوئے بغیر آئی پی ایل کرپشن کیس کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں، پھر سپریم کورٹ نے سری نواسن کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روک دیا تھا ۔ آئی پی ایل کرپشن میں چنئی سپر کنگز کے مالک سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو بھی مجرم قرار دیا گیا ہے

تبصرے بند ہیں.