بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

نیویارک…..مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، مالیاتی میگزین فوربز کے مطابق اس سال بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 79 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو کہ گذشتہ سال 67 ارب ڈالر تھی ، بل گیٹس اب تک یہ اعزاز 16 بار حاصل کر چکے ہیں۔اس سال انہوں نے میکسیکو کے ٹیلی کام سیکٹر کے صنعت کار کارلوس سلم کی جگہ لی ہے جو اس فہرست میں اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔کارلوس سلم کے پاس 77.1 ارب ڈالر کا سرمایا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر 72.3 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ برکشائر ان کمپنی کے سربراہ وارن بفیٹ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.