جولائی تا مارچ 95کروڑ74 لاکھ ڈالرکی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری

کراچی: ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال غیراطمینان بخش ہے، غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال اب تک 70فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015 سے مارچ 2016کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 56کروڑ 72لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی 1ارب 87کروڑ 26لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 1ارب 30کروڑ 55لاکھ ڈالر یا 69.7 فیصد کم ہے، ان 9 ماہ میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 33.4فیصد کمی سے 91کروڑ 82لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 61 کروڑ 11لاکھ ڈالر رہی، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 15فیصد کے اضافے سے 95کروڑ 74لاکھ ڈالر رہی تاہم پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے غیرملکی سرمایہ کاری کے بڑے پیمانے پر انخلا کے سبب براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ناکافی رہا۔

تبصرے بند ہیں.