امریکا میں ’انشاءاللہ‘ کہنے پرعراقی طالبعلم کو طیارے سے اتاردیا گیا

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عراقی نوجوان کو اس وقت طیارے سے اتاردیا گیا جب وہ اس نے موبائل فون پر عربی میں گفتگو کرتے ہوئے ’انشاءاللہ‘ کہا۔

امریکی اخبار کے مطابق خیرالدین مخذومی نامی ایک عراقی شہری ریارست کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔ خیرالدین مخذومی 9 اپریل کو امریکی فضائی کمپنی ’ساؤتھ ویسٹ ایئر لائینز‘ میں سفر کررہا تھا ۔ پرواز نے ابھی اڑان نہیں بھری تھی ، وہ اس دوران موبائل فون پر اپنے چچا سے عربی میں بات کررہا تھا۔ جیسے ہی اس نے ’انشاءاللہ‘ کہا تو طیارے میں موجود ایک خاتون نے اس کی طرف گھورنا شروع کر دیا اور پھر تھوڑی ہی دیر بعد عملے میں شامل عربی بولنے والا ایک اہلکار اسے طیارے سے باہر لے آیا۔

تبصرے بند ہیں.