اسٹاک مارکیٹ؛ تیل سیکٹرمیں فروخت کے باعث تیزی مندی میں تبدیل

کراچی:  تیل کے پیداواری ممالک کا اجلاس ناکام ہونے کے بعد خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تجارتی سرگرمیوں پر بھی مرتب ہوئے جہاں ابتدائی اوقات میں رونما ہونے والی135.11 پوائنٹس کی تیزی آئل اسٹاکس میں فروخت کی شدت بڑھنے سے مندی میں تبدیل ہوگئی، مندی کے باعث52 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے8 ارب 25 کروڑ 80لاکھ27 ہزار831 روپے ڈوب گئے۔

تبصرے بند ہیں.