امریکا میں سرکاری محکموں کے شٹ ڈاؤن کی تاریخ پر ایک نظر

امریکا کی سیاست میں ایک حکومت میں شٹ ڈاؤن سے مراد ایسی حالت ہے جس میں حکومت اخراجات کی زیادتی یا ناپسندیدگی کے سبب غیر ضروری سروسزکے استحقاق سے محروم ہوجاتی ہے۔ امریکا میں حکومت کا شٹ ڈاؤن سرکاری اخراجات کے مہلک اثرات کا نتیجہ ہوتا ہے۔ تمام وفاقی سروسز روک دی جاتی ہیں۔ سوائے محکمہ موسمیات، محکمہ صحت، پوسٹل سروسز، اور ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے۔ شٹ ڈاؤن سے لاکھوں وفاقی ملازمین متاثرہوتے ہیں۔ انیس سو چھہتر سے موجودہ حکومت تک اٹھارہ مواقع پر امریکا کی وفاقی حکومت شٹ ڈاؤن کا شکار ہوچکی ہے۔ انیس سو چھیتر میں صدر جیرالڈ فورڈ کی حکومت اخراجات میں زیادتی کے سبب شٹ ڈاؤن کا شکار ہوئی۔ جس کے بعد انیس سو ستتر میں صدر جمی کارٹر کے عہد میں پھر شٹ ڈاؤن ہوا۔ انیس سو اکیاسی میں صدر رونالڈ ریگن کے عہد میں دفاع کے بجٹ پرتنازع کے نتیجے میں شٹ ڈاؤن ہوا۔ انیس سو چوراسی، چھیاسی، اورستاسی میں بھی اخراجات کے مختلف تنازعات شٹ ڈاؤن کا سبب بنے۔ نوے میں جارج بش سینیر اور پچانوے میں صدر بل کلنٹن کے عہد میں بھی شٹ ڈاؤن کے مراحل پیش آئے۔

تبصرے بند ہیں.