جنوبی وزیرستان: سڑک کنارے بم دھماکا،6 اہلکار زخمی

پشاور: جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں چھ ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے،ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے درگئی میں ایف سی اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ کہ سٹرک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں چھ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے گشت کا سلسلہ مزید بڑھا دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.