جنسی زیادتی کی شکار 5 سالہ سنبل کی دوسری سرجری کردی گئی

لاہور: سروسز اسپتال میں زیر علاج جنسی زیادتی کا شکار بننے والی 5 سالہ بچی سنبل کی دوسری سرجری بھی کردی گئی۔ سروسزاسپتال میں سنبل کی دوسری سرجری کرنے والے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ بچی کی حالت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، ہوش میں آنے کے بعد فی الحال اسے آئی سی یومیں ہی رکھا جائے گا، ابھی ڈسچارج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے والدین انصاف کے منتظر ہیں، پولیس نے مشتبہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ توجاری رکھا ہوا ہے لیکن ابھی تک مرکزی ملزم پولیس کے شکنجے میں نہیں آیا۔ واضح رہے کہ 12 ستمبر کو لاہور کے علاقے مغل پور میں نامعلوم افراد 5 سالہ سنبل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسپتال کے باہر نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے، واقعہ کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس بھی لیا گیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پنجاب پولیس 14 روز بعد بھی واقعے میں ملوث درندوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

تبصرے بند ہیں.