جنرل خالد شمیم وائیں سے برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقا ت

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقات کی ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، آئی ایس پی آرکے ترجمان کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز نے دہشت گردی کے خلاگ جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے قرار دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کی قربانیاں قابل قدر ہیں ،اس موقع پر افغانستان کی صورتحال سمیت ایساف فورسز کے انخلاء کے امور بھی زیر غور آئے ، برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز اپنے الوداعی دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں

تبصرے بند ہیں.