جماعت اسلامی کا کراچی میں تمام حلقوں سے بائیکاٹ کا اعلان
کراچی : جماعت اسلامی نے کراچی میں تمام حلقوں سے دست برداری کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے امیر جماعت اسلامی اور این اے 250 سے جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت اللہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے تمام حلقوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر منور حسن کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے تمام حلقوں سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، کراچی کے تمام حلقوں میں دھاندلی ہورہی ہے۔ اسلحہ کے زور پر خواتین سمیت تمام ووٹرز کو یرغمال بنایا جارہا ہے۔ جمہوری لوگ ہيں جمہوريت چلتی رہنی چاہيے۔ محمد حسین محنتی نے اس موقع پر آئندہ کے لائحہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج شام 5بجے اليکشن کميشن کے سامنے دھرنا ديا جائے گا۔ 13 مئی کو جماعت اسلامی پورے ملک میں ہڑتال کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.