جعلی ڈگری کیس؛ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد نااہل قرار

اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد کو نااہل قرار دے دیا۔ جسٹس انور ظہير جمالی كی سربراہی ميں تين ركنی بينچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس خلیجی عارف نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد کو عربی کا ایک پیراگراف دیا اور اسے پڑھ کر اردو میں ترجمہ کرنے کو کہا، جواب میں افتخار احمد نے کہا کہ انہوں نے دس سال پہلے مدرسے سے عربی میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی، اب عربی پڑھنا یا اس کا ترجمہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں ہے۔ انہوں نے استدعا کہ عدالت ان سے انگلش سے اردو میں ترجمہ کرالے، جس پر جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ آپ سے وہی پوچھیں گے جس زبان کی آپ نے ڈگری حاصل کی ہے، عدالت نے عربی نہ پڑھنے پر افتخار احمد کی ڈگری جعلی قراردیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن پہلے ہی افتخار احمد کی بی اے کی ڈگری جعلی قرار دے چکی ہے، تاہم عدالت نے افتخار احمد خان كو ذاتی طور پر طلب كر کے ان سے ٹيسٹ ليا تھا جس ميں وہ كامياب نہ ہوسكے۔

تبصرے بند ہیں.