انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے انگلینڈ کے خلاف لارڈرز ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آّرتھر نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ لارڈرز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، شان مسعود ، اظہر علی ، یونس خان ، اسد شفیق ، سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض ، یاسر شاہ، راحت علی اور عمران خان شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.