Latest National, International, Sports & Business News

جسٹس مشیرعالم نے سپریم کورٹ کے نئے جج کا حلف اٹھا لیا

 جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے نئے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمعہ کے روز ہوئی جس میں وکلاء اور جج صاحبان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جسٹس مشیر عالم سے سپریم کورٹ کے نئے جج کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس سے پہلے جسٹس مشیر عالم سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس مشیر عالم کی جگہ سینیر حج جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.