جرمن فٹبال لیگ: بائرن میونخ کی سٹٹ گارٹ کو شکست

جرمن فٹبال لیگ میں یورپین چیمپئن بائرن میونخ نے سٹٹ گارٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

سٹٹ گارٹ:() جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں کھیلے گئے فٹبال لیگ کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ میزبان سٹٹ گارٹ کی ٹیم نے 29 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتر دلائی جس کے بعد یورپئین چیمپئن میونخ کے سبسٹیٹوٹ (Claudio Pizarro) نے شاندار ِکک لگاتے ہوئے حساب برابر کیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا جب میونخ کے سٹرائیکر (Thiago) نے سنسنی خیز گول اسکور کر کے ٹیم کو دو ایک سے کامیابی دلائی۔

تبصرے بند ہیں.