اجناس اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں اضافہ رہنے کا امکان

اجناس کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث جنوری کے دوران بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح ایک ہندسے میں رہنے کا امکان ہے۔

لاہور:( ایک رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران افراط زر کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد کی سطح پر رہنے کی توقع ہے جبکہ دسمبر کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح نو اعشاریہ دو فیصد پر موجود تھی۔ اجناس کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام پر افراط زر کی شرح ایک ہندسے میں رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.