کرکٹ کا مستقبل خطرے میں ہے: ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ہم پر دباﺅ ڈالا گیا لیکن اپنے موقف پر ڈٹے رہے، بنگالیوں کی طرح جھکے نہیں، تبدیلیوں سے کرکٹ کا مستقبل خطرے میں ہے، وزیراعظم کو اجلاس سے متعلق بریفنگ دوں گا۔

دبئی: (آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چودھری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پر دباﺅ ڈالا گیا لیکن ہم بنگلہ دیش کی طرح جھکے نہیں۔ دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کریگ تھری معاملے پر پاکستان پر دباﺅ ڈالا گیا تاہم پاکستان جنوبی افریقا اور سری لنکا اپنے موقف پر ڈٹا رہا ہے اور وہ بنگلہ دیش کی طرح جھکے نہیں ہیں۔ تینوں ممالک بھارتی کرکٹ بورڈ کی لالچ میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلیوں سے کرکٹ کا مستقبل خطرے میں ہے ۔وطن واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کو آئی سی سی اجلاس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دوں گا۔

تبصرے بند ہیں.