جرمنی نے فائنل میں برازیل کے شائقین سے حمایت مانگ لی –

جرمنی کو فائنل میں برازیل کے روایتی حریف ارجنٹائن کا سامنا ہے۔ اتوار کو کھیلے جانے والے عالمی فٹ بال کپ کے فائنل کے موقع پر برازیل کے فٹبال شائقین سے حمایت کی اپیل کی ہے۔

ساو پاولو (ویب ڈیسک ) جرمنی نے سیمی فائنل میں برازیل کو 7-1 کی شرمناک شکست سے دوچار کیا تھا، لیکن جرمن کوچ یوآخیم لوو نے برازیل کے فٹ بال شائقین کے ردِ عمل کی تعریف کی تھی۔ جرمنی کے 26 سالہ دفاعی کھلاڑی بینیڈکٹ ہوویڈس کا کہنا ہے ،ہم سب برازیل کے شائقین سے حمایت کی امید کر رہے ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح برازیل کے شائقین نے ہماری جیت پر جشن منایا ، یہ بہت ہی اچھا پیغام تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام راستے پر برازیل کے شہری ہمارے لیے تالیاں بجا کر ہماری حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ ریو ڈی جنیرو میں اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے تقریباً 77 ہزار تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.