نوٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کا فائیٹ بیک ، 9وکٹ پر 352 رنز

انگلینڈ کے بیٹسمین روٹ نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا ہے ، اور تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر وہ 78اور اینڈرسن 23رنز پر کھیل رہے تھے۔

ٹرینٹ برج ( ) پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ پر 43 رنز سے دوبارہ شروع کی تو دونوں ناٹ آوٹ بلے بازوں رابسن اوربلانس نے اچھی پارٹنر شپ جمائی اور بالترتیب 59اور71رنز بنائے۔ ان کے بعد بیل 25معین علی 14پرائر 5 سٹوکس صفر اور پلنکٹ 7رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ بھارت کے باولروں نے خلاف توقع اچھی کارکردگی دکھائی اور 202کے مجموعی سکورپر مہمان ٹیم کے سات کھلاڑی آوٹ کر لئے تھے۔ تا ہم اس موقع پر جوزف ایڈورڈ روٹ اور سٹوارٹ براڈ نے کریز سنبھالی اور سکور کو 280تک لے گئے۔ براڈ 47 رنز بنا کر کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بھارت کی طرف سے بھونیشور کمار نے چار ، شامی دو اور ایشانت شرما تین وکٹ لے چکے ہیں۔ آج میچ کا چوتھا دن ہے ، اور امکان ہے کہ بھارت کو پہلی اننگز میں کچھ لیڈ مل جائے گی۔ فی الوقت میچ کی صورت حال متوازن دکھائی دیتی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے آخری وکٹ پر 111رنز بنائے تھے ، جب کہ انگلینڈ کی آخری جوڑی بھی اب تک 54 رنز بنا چکی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.