جرمنی سے شکست کے بعد ارجنٹائن میں جھڑپیں، متعدد زخمی

بیونس آئرس میں شائقین اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بیونس آئرس: () فٹبال ورلڈ کپ میں جرمنی سے شکست نے ارجنٹائن کے شائقین کو شدید مایوس کیا۔ مشتعل شہری بیونس آئرس میں سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پندرہ اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ تین گھنٹے جاری رہنے والی ان جھڑپوں کے دوران پولیس نے تیس افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔ –

تبصرے بند ہیں.